آگے بڑھانا

 

موضوع میں آخری بار ترمیم: 2010-08-12

آگے بڑھانا استعمال کریں تاکہ خودکار طور پر سارے بھیجے گئے ای میل Outlook Web App آپ کے اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں چلے جاہیں۔

میں آگے بڑھانے کا عمل کس طرح ترتیب دوں؟

  1. اختیارات > اکاؤنٹ > مربوط اکاؤنٹس پر جائیں۔
  2. آگے بڑھانے کے تحت، اس اکاؤنٹ کا ای میل پتہ شامل کریں جس پر آپ سبھی ای میلز کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
  3. اگر آپ ان ای میل پیغامات کی نقل رکھنا چاہتے ہیں جو آپ کے اکاؤنٹ کو بھیجی گئی ہیں تو، Outlook Web App میں آگے بھیجے گئے پیغامات کی ایک نقل رکھیں کو منتخب کریں۔
  4. اپنی تبدیلیوں کو محفوظ کرنے اور آنے والے سبھی پیغامات کو آگے بڑھانے کا عمل شروع کرنے کیلئےمحفوظ کریں پر کلک کریں۔

مجھے اور کیا جاننے کی ضرورت ہے؟

  • پیغامات کو آگے بڑھانا روکنے کیلئے آگے بڑھانا روک دیںپر کلک کریں۔
  • اگر آپ آگے بڑھائے گئے پیغامات کی ایک نقل رکھتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنانے کیلئے آپ کو Outlook Web App پابندی کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو چیک کرنا چاہئے کہ آپ کے میل باکس کی زیادہ سے زیادہ حجم کی حد ختم تو نہیں ہو گئی ہے۔ اگر آپ میل باکس کی زیادہ سے زیادہ حجم کی حد سے اوپر جا چکے ہیں تو، نئے پیغامات آگے نہیں بڑھائے جائیں گے۔
  • مربوط اکاؤنٹس اور آگے بڑھانے کا استعمال ایک ساتھ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جب آپ یہ چاہتے ہوں کہ دوسرے اکاؤنٹس کو بھیجا گیا وہ ای میل جو آپ کی ملکیت ہے Outlook Web App پر بھیجا جائے تو متصل اکاؤنٹس کا استعمال کریں۔ اپنے دوسرے اکاؤنٹس پر ان ای میلز کو آگے بڑھانے کیلئے آگے بڑھائیں کا استعمال کریں جو آپ کے Outlook Web App اکاؤنٹ پر بھیجی گئی ہیں۔
 
متعلقہ مدد عنوانات
لوڈ کررہا ہے...
کوئی ذرائع نہیں ملے۔